بھاگٹانوالہ: دو ملزم گرفتار شراب اور اسلحہ برآمد

بھاگٹانوالہ: دو ملزم گرفتار  شراب اور اسلحہ برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) بھاگٹانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

حالیہ کارروائیوں کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کاشف کے قبضے سے 40 لیٹر شراب برآمد کی گئی، جبکہ ایک اور ملزم عمران حیدر سے دورانِ انٹیروگیشن 32 بور پسٹل بھی برآمد ہوا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں