عطائی ڈاکٹروں کا دھندہ محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث عروج پر پہنچ گیا
سلانوالی(نمائندہ دنیا)سلانوالی شہر اور مضافات میں عطائی ڈاکٹروں کا دھندہ محکمہ صحت کی چشم پوشی کے باعث بام عروج پر پہنچ گیا ۔
سلانوالی شہر قصبات شاہین آباد قصبہ شاہ نکڈر قصبہ سو بھاگا سمیت دیگر دیہی چکوک میں بے شمار عطائی ڈاکٹر اور حکیم بڑے دھڑلے اور بلا خوف وہ خطر اپنا مکروہ دھندا چلائے ہوئے ہیں جہاں پر جعلی ڈاکٹر اور حکیم اپنے کلینکس بنا کر بڑے بڑے سائن بورڈ لگا کر ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی چھتری تلے بیٹھ کر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور سادہ لوح مریضوں کو سب سٹینڈرڈ کی غیر معیاری ادوایات استعمال کروا رہے ہیں ۔