چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا جنرل ہسپتال میانوالی کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے جنرل ہسپتال میانوالی کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خلیل احمد ملک اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر عاصم حیات خان بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات فارمیسی ، ایمرجنسی سروسز، صفائی ستھرائی کے انتظامات، ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، میونسپل ویسٹ کی روزانہ بنیادوں پر بروقت تلفی اور ستھرا پنجاب کمپنی کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر میاں کاشف علی نے ہسپتال کے ویٹنگ ایریا کا بھی دورہ کیا، جہاں مریضوں کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، بیٹھنے کے انتظامات اور لواحقین کے لیے رات گزارنے کے مجموعی ماحول کا جائزہ لیا گیا۔ وہ مختلف وارڈز میں موجود مریضوں کے لواحقین سے بھی ملے اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی اور دیگر انتظامات کے بارے میں استفسار کیا۔لواحقین کی آراء اور شکایات سننے کے بعد انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں