کوٹ مومن سٹیڈیم میں سپورٹس گالا 2 مئی سے شروع ہوگا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا)کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی نگرانی میں کوٹ مومن اسٹیڈیم میں اسپورٹس گالا کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جو 2 مئی 2026 سے شروع ہوگا۔
اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں پرائیویٹ کالجز کے ڈائریکٹرز اور پرنسپلز نے شرکت کی، جہاں انتظامات کو بہتر بنانے اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔اسپورٹس گالا کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں، کھیلوں کے فروغ اور مثبت مقابلے کے رجحان کو بڑھانا ہے ۔ جبکہ یہ مقامی ٹیلنٹ کو بھی اجاگر کرے گا۔