چور گھر سے 2 لاکھ 57 ہزار روپے کا سامان لے گئے

 چور گھر سے 2 لاکھ 57 ہزار  روپے کا سامان لے گئے

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) راولپنڈی میں ملازمت کرنے والے احمد اقبال کی غیر موجودگی میں قصبہ کنڈان میں نامعلوم چور اس کے گھر سے چھ گٹو مونجی ، کپڑے ، بستر، گھریلو سامان مالیتی 2 لاکھ 57 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔

 پولیس تھانہ شاہ پور نے احمد اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چوری کی ایک اور واردات میں نامعلوم چور ویگووال فش فارم سے 25 کے وی اے ٹرانسفارمر کا کوائل و تیل وغیرہ مالیتی 45 ہزار روپے چوری کر کے لے گئے ، پولیس تھانہ شاہ پور نے ٹھیکیدار محمد اقبال کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں