رکشہ کے لئے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

 رکشہ کے لئے روٹ پرمٹ اور  فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے  کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر سائیکل رکشہ کے لئے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے ،سابق حکومت نے گزشتہ سال موٹر سائیکل رکشہ کیلئے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے ۔۔۔۔

سرگودھا سمیت ریجن بھر کے محکمہ ٹرانسپورٹ افسران کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی تھی’تاہم محکمہ کی جانب سے مہم انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔ لگ بھگ 6ہزار سے زائد رکشہ ڈرائیور زقوانین کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں جس میں متعلقہ شعبہ بھی برابر کا ذمہ دار ہے ، جبکہ انتظامیہ کے مطابق روٹ پرمٹ نہ بنانے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مہم بھی جلد شروع کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں