بیوہ ، اسکے بیٹے ،بیٹیوں کو ڈنڈوں سوٹوں سے پیٹ ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پر تشدد واقعات کے دوران 9شمالی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر محمود وغیرہ نے اپنی ہمسائی بیوہ خاتون ماریہ بی بی ، اسکے بیٹے زوہیب ۔۔۔۔۔
بیٹیوں کومل اور پنکی کو ڈنڈوں سوٹوں سے پیٹ ڈالا،الف چوک میں تنخواہ کا تقاضا کرنے پر زین علی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جھاوریاں میں سابقہ لڑائی کا بدلہ چکانے کیلئے آصف اور عامر نے محمد نوید کو مار مار کر اد ھ موا کر دیا،39جنوبی میں کام سے چھٹی کرنے پر عمر حیات اور اسکی بہو روبینہ کو زدوکوب کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔