چوری کے مقدمات میں مطلوب 2ملزمان گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کی ہدایت پر میلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزمان مراتب اور توقیر کے قبضہ سے 87 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔