مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ، ملک حسن اسلم
مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ، ملک حسن اسلم عوام کو بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھنا حکمرانوں کا شیوہ ، رکن اسمبلی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن ملک حسن اسلم اعوان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر عوام سے جینے کا حق چھین لیا، حکومت کی غلط حکمت عملی کے باعث مہنگائی کا عفریت عوام کے محدود وسائل کو نگل رہا ہے اور ان کا پرسان حال کوئی نہیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں بجلی، گیس، آٹے ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے باعث غریب اور متوسظ طبقہ کے افراد مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں ۔اور تما م حکومتی مراعات ایک خاص طبقے کیلئے وقف ہیں۔
بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود عوام کو بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم رکھنا حکمرانوں کا شیوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ تباہ کر دیا ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے جا چکی ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے ۔ ملک حسن اسلم، اعوان کا کہنا تھا کہ کہ نئے مالی سال کا بجٹ حکومت اور انکی حلیف جماعتوں کیلئے ایک چیلنج ہے ، اگر نئے مالی سال کے بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف نہ ملا تو ان کا عرصہ اقتدار تنگ کر دیا جائے گا ۔