ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کاصفائی کا جائزہ لینے کیلئے بھکر کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کاصفائی کا جائزہ لینے کیلئے بھکر کا دورہصفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کوڑے کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو نے صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بھکر شہر کے وارڈز نمبر 17-18 اور یونین کونسل 9 گڈولہ ڈگر کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے فیلڈ میں جاری کلین آپریشن،عملہ کی حاضری اور موقع پر مشینری کو چیک کیا۔
اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو نے دلکشا باغ کا بھی دورہ کیا جہاں صفائی کے معیار اور دیگر تفریحی سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ہرگز رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔