سپورٹس بورڈ سرگودھا نے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

سپورٹس بورڈ سرگودھا نے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا لیا

سپورٹس بورڈ سرگودھا نے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا لیا کرکٹ کے ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو جگہ نہ ملی

سلانوالی(نمائندہ دنیا)سپورٹس بورڈ سرگودھا کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں سلیکٹرز کی اقربا پروری بہترین کھلاڑی نظر انداز کر کے من پسند کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا کر میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں فٹنس ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ اور بیٹنگ باؤلنگ فیلڈنگ سمیت کرکٹ کے ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی جگہ من پسند نان ایکٹیو کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا کر ٹیم سلیکشن کے تمام طے شدہ ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر اقربا پروری کر کے ٹیم سلیکٹ کرنے والے سلیکٹرز کو معطل کر کے ان کے خلاف مجرمانہ غفلت کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور غیر جانبدار سلیکٹرز کی موجودگی میں از سر نو کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کی جائے ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹ آرگنائزر اور نیو شاہین کرکٹ کلب رجسٹرڈ سلانوالی کے صدر محمد اطہر چوہدری اور جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سرور گجر سابق مایا ناز کرکٹرز مرزا امتیاز علی طاہر محمد محسن اعرابی اور سپورٹس سے وابستہ تنظیموں کے سربراہان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ سرگودھا کرکٹ ٹیم کی سلیکشن انتہائی بوگس ہے اور سلیکٹرز نے اپنے من پسند کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹیم کا حصہ بنا کر اہل کھلاڑیوں کے ساتھ سریحا زیادتی کی ہے جس کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں