5 جواری گرفتار، 1 لاکھ 67 ہزار روپے ، 5 موبائل فون برآمد

 5 جواری گرفتار، 1 لاکھ 67 ہزار روپے ، 5 موبائل فون برآمد

میانوالی (نامہ نگار)تھانہ سٹی میانوالی کی کاروائی، ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے 5 جواری گرفتار، 01 لاکھ 67 ہزار روپے وٹک رقم، 5 موبائل فون برآمد۔

مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر آصف سلطان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 5 جواری آصف اقبال ولد شیر بہادر غلبلی، ظفر اللہ ولد مدد خان موچھ، سمیع اللہ ولد عبدالغفار شہباز خیل، توقیر حیات ولد سردار رفیق پھوکے خیل کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 1 لاکھ 67 ہزار روپے ، 5 موبائل فون قبضہ پولیس میں لیے ۔ جبکہ احسان اللہ ولد امیر عبداللہ پنوں خیل، عامر خان ولد شیر بہادر غلبلی سمیت 4/5 نامعلوم جواری فرار ہو گئے ۔ جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ سٹی میانوالی میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں