منشیات فروش کو 9سال قید

منشیات فروش کو 9سال قید

خوشاب(نمائندہ دُنیا)تھانہ صدر جوہر آباد کے مقدمہ میں ملوث منشیات فروش علی حیدر کو 9سال قید سخت اور80ہزار روپے جرمانہ سنادیاگیا ،پولیس نے دو سال قبل ملزم کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی، انسپکٹر عمران صدیق نے ملزم کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالا ن فاضل عدالت میں پیش کیا تھا، دوران سماعت علی حیدر اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا، اور اسے سزا سنا دی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں