نامعلوم شخص قیمتی موبائل چھین کر لے گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نواحی اشرف کالونی کے رہائشی ثنائاللہ خلیل سے نامعلوم شخص قیمتی موبائل چھین کر لے گیا۔۔۔
جبکہ اکرام ٹان کے مختار احمد،غنی پارک کے احمد حیات،محلہ فتح آباد کی عمرانہ بتول ،کنڈان خورد کے احمد اقبال کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات۔نقدی،ودیگر اشیا،،110 جنوبی کے رہائشی محمد صدیق کے کریشر آفس سے 7لاکھ روپے نقدی،سلیمان پورہ بھلوال کے شاہد مقبول کی آرا مشین سے چار لاکھ روپے مالیت کی موٹریں،سالم کے بشارت محمود کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری ،بکھوالا سے محمد عمران کا نیا مور سائیکل چوری کر لیا گیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔