گھریلو ناچاقی پر سب انسپکٹر کی خود کشی کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )گھریلو ناچاقی پر موٹر وے پولیس کے سب انسپکٹر کی خود کشی کی کوشش ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ،سب انسپکٹر نور شیر کی مبینہ طور پر اپنی بیوی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر نور شیر نے اپنے پسٹل سے سر میں گولی مار لی،،واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقہ 49ٹیل میں پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے سب انسپکٹر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی،،تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔