مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ،موسم خوشگوار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ۔ موسم خوشگوار۔نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ایم ڈی واسا ابو بکر عمران کے مطابق علی پارک میں 18 جبکہ سلانوالی روڈ ڈسپوزل پر 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کمشنر سرگودھا کی خصوصی ہدایات پر واسا کا عملہ اور مشینری فوری فیلڈ میں متحرک ہو گیا۔ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کر دیا گیا۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل فعال، نکاسی آب کے عمل کی مسلسل نگرانی جاری،شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح، واسا ہائی الرٹ پر ہے ۔ بارش کے بعد سڑکوں اور گلیوں سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جا رہی ہے ، واسا ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل کام کر رہی ہیں، صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے ، شہری جاری ترقیاتی و نکاسی آب کے کاموں کے مقامات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔