ریسکیوحکام کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال کی معروف پیکنگ فیکٹری میں عملے کیلئے ریسکیوحکام کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،سیشن میں ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) اور فائر فائٹنگ کی جدید تکنیکوں سے آگاہ کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر تحصیل انچارج محمد ارشد، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بھلوال نے کہا کہ ایسی تربیت انسانی جانوں کے تحفظ اور ادارہ جاتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اگر کسی بھی ادارے میں ایسے لوگ موجود ہوں گے جو ریسکیو کی ابتدائی تربیت کے حامل ہوں گے۔ وہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ادارے کو کسی بھی بڑے نقصان سے بچا سکیں گے ۔ اس لئے (فرسٹ ایڈ) اور فائر فائٹنگ کی جدید تکنیکوں سے آگاہی اشد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو سٹاف ہمہ وقت مختلف اداروں میں تربیتی ورکشاپس کا اہتما م کر رہا ہے تاکہ معاشرے میں زیادہ سے زیادہ تربیت یافتہ افراد کی تعداد بڑھائی جاسکے ۔