صدر الیکٹرانک میڈیا میانوالی کی ڈی پی اوسے ملاقات
میانوالی (نامہ نگار)ندیم نیازی صدر الیکٹرانک میڈیا میانوالی نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم صاحب سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات کی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم صاحب نے کہا کہ۔۔۔
میانوالی میں جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے میں نے تمام پولیس فورس کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ جس ٹھانے کی حدود میں جوا منشیات سود یا کوئی بھی جرم ہو گا تو متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو کیونکہ ہماری ڈیوٹی میں ہے کہ ہم دارالامن کا کردار ادا کر کے عوام کو محفوظ معاشرہ دیں۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم عوام کو اعتماد دیں کہ کسی بھی قسم کی شکایت درج کروانے کے کسی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں