10 لاکھ روپے کی چوری شدہ سرکاری لکڑی برآمد ، ملزم گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر لکڑی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم سیف اللہ ولد حمید اللہ سکنہ موچھ کو گرفتار کرکے 10 لاکھ روپے کی چوری شدہ سرکاری لکڑی برآمد کی۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔