محکمہ ریونیو کا اجلاس ،فیلڈ ویری فکیشن اور ڈیٹا کی درستگی پر غور

محکمہ ریونیو کا اجلاس ،فیلڈ ویری  فکیشن اور ڈیٹا کی درستگی پر غور

بھلوال(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن کی زیرِ صدارت محکمہ ریونیو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں PULSE کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں PULSEکے تحت ریکارڈ کی ڈیجیٹل اپڈیٹ، فیلڈ ویری فکیشن اور ڈیٹا کی درستگی پر غور کیا گیا۔۔۔

 جبکہ متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ PULSE سسٹم میں ریکارڈ کی بروقت اور درست اندراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریونیو امور کو مؤثر اور شفاف انداز میں چلایا جا سکے ۔اوراسسٹنٹ کمشنر بھلوال وحید حسن نے زیرِ تعمیر ایس ڈی ای او بلڈنگ کا دورہ کیا۔ جہاں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران کام کے معیار، رفتار اور سائٹ پر جاری سرگرمیوں کو چیک کیا گیا جبکہ متعلقہ حکام سے بریفنگ بھی لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں