محکمہ سوئی گیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے بعد افسران کے اعزاز میں ظہرانہ

محکمہ سوئی گیس میں تقرریوں اور تبادلوں  کے بعد افسران کے اعزاز میں ظہرانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ سوئی گیس میں تقرریوں اور تبادلوں کے بعد نئے آنے اور تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر نئے ریجنل منیجر سرگودھا نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس میں حالیہ تبادلوں کے دوران سرگودھا کے ریجنل منیجر حسین ظفر نقوی کا تبادلہ کرکے انہیں ساہیوال ریجن میں بطور ریجنل منیجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے عبدالغفور خان کو ترقی دے کر سرگودھا ریجن کا نیا ریجنل منیجر مقرر کیا گیا ہے ، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے نئے آنے اور تبدیل ہونے والے افسران کے اعزاز میں گزشتہ روز سرگودھا جمخانہ کلب میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں افسران نے بھرپور شرکت کی،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں