نشئی شوہر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کیلئے تھانے پہنچ گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نشئی شوہر کے مظالم کا شکار خاتون انصاف اور تحفظ کے لئے تھانے پہنچ گئی، حیدر آباد ٹان کی رہائشی ردا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ تین بیٹیوں کی ماں ہے جبکہ اس کا خاوند غلام حسنین نشہ کا عادی ہے ، میرا تمام جہیز کا سامان ،دو تولے زیورات ملزم نے پہلے ہی بیچ کھایا ہے ، اس کو کام کا کہو تو مار پیٹ کرتا ہے گزشتہ روز بھی ملزم نے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔