سرگودھا ریجن میں پولیس کے 24 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا
سرگودھا10 ،خوشاب3، میانوالی3، بھکر 2،پنجاب ہائی وے پٹرول 3منصوبے شامل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس آر پی او آفس میں منعقد ہوا.اجلاس میں ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، سپرنٹنڈنگ انجینئر بلڈنگ سرکل، ایس پی آر آئی بی، ایس پی آپریشنز سیف سٹی ، وائس پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول، اے ڈی آئی جی جبکہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سرگودھا ریجن میں پولیس کی کل 24 ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں ضلع سرگودھا دس ،خوشاب تین، میانوالی تین، بھکر دو،پنجاب ہائی وے پٹرول تین اور پولیس ٹریننگ سکول کے تین تعمیراتی منصوبے شامل ہیں۔آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے جاری منصوبوں کو تعمیراتی معیار برقرار رکھتے ہوئے نئے مالی سال سے پہلے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔