20 اشتہاری اور 7عادی مجرمان گرفتار

 20 اشتہاری اور 7عادی مجرمان گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف کریک ڈاو ن عمل میں لاتے ہوئے مزید 20 اشتہاری اور 07 عادی مجرمان کو گرفتارکر لیا۔

 جن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سرچ آپریشنز اور پیٹرولنگ کے نظام کو مزید سخت کریں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف گھیرا تنگ کریں تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر سنگین جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں