طوفانی آندھی، کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے

طوفانی آندھی، کئی  فیڈرز ٹرپ کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار)گزشتہ شام آنے والی طوفانی آندھی، موسلا دھار بارش اور گرج چمک نے شہر اور گردونواح میں تباہی مچا دی۔

مختلف فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جبکہ متعدد مقامات پر بجلی کے کھمبے ، درخت اور سائن بورڈز زمین بوس ہو گئے بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفان اور بارش سے سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کھڑی گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں ۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں