بارش کیساتھ اندھی طوفان کئی گھروں کی سولر پلیٹیں اڑ گئیں
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)کلورکوٹ اور گردونواح میں بارش کیساتھ اندھی طوفان کئی گھروں کی سولر پلیٹیں اڑ گئیں چھوٹے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کلورکوٹ اور گردونواح میں گزشتہ شام بارش کیساتھ اندھی طوفان سے کئی گھرون کی چھتوں پر موجود سولر پلیٹیں اڑ گئیں بجلی کی گھروں کی تاریں ٹوٹ گئیں اور کئی علاقوں میں چھوٹے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام بھی دھرم بھرم رہا۔ تاھم کلورکوٹ سمیت تحصیل بھر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔