قبحہ خانہ پرچھاپہ کے دوران 3 لڑکے اور 4 مرد گرفتار
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ کالاباغ پولیس کی کاروائی، قبحہ خانہ پرچھاپہ کے دوران 3 لڑکے اور 4 مرد گرفتار، مقدمہ درج۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔۔۔۔
ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل شوکت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کالاباغ سب انسپکٹر کلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کالاباغ میں مصور عباس ولد تصور حسین سکنہ وانڈھا ککڑانوالہ کے قبحہ خانہ پر کامیاب ریڈ کرکے 3 لڑکے حسن خان، محمد سلیمان عرف نومی کوکو، بدر نواز عرف آرزو 4 مرد ظفران اللہ، محمد عدنان، محمد وقاص سکنائے چاپری، دانش ایوب سکنہ شکردرہ کو گرفتار کر لیا۔تمام ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کالاباغ میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔