اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھیرہ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر کا گورنمنٹ ایسوسی  ایٹ کالج برائے خواتین بھیرہ میں  قائم امتحانی مراکز کا دورہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھیرہ میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امتحانی عمل، سکیورٹی انتظامات اور طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنا کر امتحانی ماحول کو پرامن اور سازگار رکھا جائے اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قبل ازیں انہوں نے اچانک تحصیل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا، جہاں مختلف دفاتر میں صفائی ستھرائی، ملازمین کی حاضری اور دفتری ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں