کامیاب مذاکرات کا سنگ میل جلد عبورکرلیا جائیگا ،افتخاراحمد مغل
بھلوال(نمائندہ دنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدرافتخاراحمد مغل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت نے ایران امریکہ مذاکرات کی راہ ہموارکرنے کیلئے کوششوں کو ترک نہیں کیا اورسفارتی سطح پر اب بھی روابط بدستورجاری ہیں۔
ان شاء اﷲ کامیاب مذاکرات کا سنگ میل جلد عبورکرلیا جائیگا اور اس جنگ کے مکمل خاتمے کا سہرہ پاکستان کے سرسجے گا پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدوں کو نقصان پہنچانے کی سوچ رکھنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ملکی سلامتی کاتحفظ اورعوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے پاکستان کی ترقی وخوشحالی سیاسی ومعاشی استحکام سے وابستہ ہے جس کے لئے حکومت بھرپورکرداراداکررہی ہے (ن) لیگ اورعوامی خدمت کا پرانا ساتھ ہے ایٹمی دھماکے ہوں،سی پیک ہو،دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے اقدامات ہوں (ن) لیگ نے ہمیشہ ملک وقوم کی حقیقی خدمت کا اعزازحاصل کیا ہے ۔