صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سے ملاقات

 صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کی  ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سے ملاقات

کندیاں(نمائندہ دنیا) صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا میانوالی ندیم نیازی نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم سے ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او وقار عظیم کا کہنا تھا کہ میانوالی میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں، تمام پولیس افسران کو واضح احکامات جاری کر دیے گئے ہیں کہ جس تھانے کی حدود میں جوا، منشیات، سود یا کسی بھی نوعیت کا جرم ہوگا۔ اس کا متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگاانہوں نے کہا کہ پولیس کی بنیادی ذمہ داری معاشرے میں امن قائم کرنا اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ، شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کروائیں پولیس ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ان کا رابطہ نمبر بھی عوام کے لیے جاری کر دیا گیا ہے اگر کسی تھانے میں شنوائی نہ ہو تو شہری براہ راست ان سے رابطہ کر سکتے ہیں وقار عظیم نے کہا کہ وہ عوام کے خادم ہیں اور دن رات شہریوں کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔ انہوں نے میانوالی کے میڈیا کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی میڈیا پولیس کا مؤثر معاون ہے اور جرائم کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جو قابل تحسین ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں