بھیرہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کی عدم دستیابی کے باعث گائنی کے بڑے آپریشنز ممکن نہیں رہے

بھیرہ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کی عدم  دستیابی کے باعث گائنی کے بڑے  آپریشنز ممکن نہیں رہے

بھیرہ(نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں اینستھیزیا سپیشلسٹ کی عدم دستیابی کے باعث گائنی کے بڑے آپریشنز ممکن نہیں رہے ۔

 جس سے غریب خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ موٹر وے ایم ٹو کے قریب واقع ہونے کے باوجود حادثات کی صورت میں مریضوں کے لیے خون کی فوری فراہمی کا کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں اور نہ ہی ہسپتال میں بلڈ بنک قائم ہے ۔گزشتہ روز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے اے سی نمرہ اویس سے ملاقات کی ۔اور انہیں ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نمرہ اویس نے کہا کہ اینستھیزیا سپیشلسٹ کی تعیناتی اور بلڈ بنک کے قیام کے لیے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان اہم مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں