گندم کی خریداری کیلئے محض دو سنٹرز کا قیام ناکانی ،سید وقار حسین رضوی

گندم کی خریداری کیلئے محض دو سنٹرز  کا قیام ناکانی ،سید وقار حسین رضوی

بھلوال(نمائندہ دنیا)سیکرٹری جنرل چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچرپاکستان سید وقار حسین رضوی نے کہاہے کہ ضلع سرگودھا میں گندم کی خریداری کے لیے محض دو سنٹرز کا قیام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے

 جب کسان اپنی سال بھر کی محنت کا صلہ حاصل کرنے کے منتظر ہوتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہ محدود سہولیات کسانوں کے لیے آسانی کے بجائے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کو اپنی گندم ان سنٹرز تک پہنچانے کے لیے نہ صرف طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے بلکہ اضافی اخراجات اور وقت کا ضیاع بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں کے چھوٹے کاشتکار، جو پہلے ہی مہنگائی، زرعی ادویات اور کھادوں کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، اب ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ بھی اٹھانے پر مجبور ہیں۔  گندم کو خریداری مرکز تک پہنچانے کے لیے کرایہ بعض اوقات ان کے منافع کو بھی کھا جاتا ہے ، جس سے ان کی محنت کا صلہ کم ہو جاتا ہے ۔اس صورتحال کو مزید سنگین بنانے والا ایک اور پہلو گندم کی ٹیسٹنگ فیس ہے ، جو چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں