معرکہ حق اور بنیان مرصوص کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی میانوالی کے جناح ہال میں معرکہ حق اور بنیان مرصوص کے حوالے سے آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمدنے تھے ۔ سمینار میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، بین المذاہب ہم آہنگی و امن کمیٹی کے ممبران، علماء کرام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سمینار سے اے ڈی سی جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان کی مسلح افواج نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کر کے مادرِوطن کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنادیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ مشکل کی جس گھڑی میں مسلح افواج نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ اور پوری پاکستانی قوم نے یکجہتی کا جو مظاہر کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اس موقع دیگر مقررین نے معرکہ حق اور اپریشن بنیان مرصوس کی کامیابی پر مسلح افواج اور پوری پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ۔