نشہ کے لئے بھائیوں سے پیسے لانے کے لئے بیوی کو میکے چھوڑ کر فرار

 نشہ کے لئے بھائیوں سے پیسے لانے  کے لئے بیوی کو میکے چھوڑ کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بدبخت شخص اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نشہ کے لئے بھائیوں سے پیسے لانے کے لئے ان کے دروازے پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

103شمالی کی رہائشی انعم بی بی نے بتایا کہ اس کے شوہر عاطف اسلم نے نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر پہلے اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور کمسن بچہ چھین کر اپنی بیوی انعم کو اس کے بھائی مدثر کے گھر کے دروازے پر چھوڑ دیا اور دھمکی دی کہ اگر نشہ کے لئے پیسے نہ لائی تو سنگین نتائج ہونگے ، خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملزم پہلے بھی کئی مرتبہ میرے بھائیوں سے ضرورت کے وقت پیسے لیتا رہا ہے ،جبکہ اسکے ماں با پ اور بھائی بھی تشدد کے لئے اکساتے ہیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں