ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا کا سیف سٹی سینٹر کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا، محمد شہزاد آصف خان نے سیف سٹی سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر ایس پی آپریشنز/سیف سٹی عامر مشتاق نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ آر پی او نے سیف سٹی میں قائم وائرلیس کنٹرول روم، اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل اور کریمنل ریکارڈ آفس سمیت دیگر شعبوں کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے وہاں تعینات پولیس ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سرکاری امور اور فرائض نہایت دلجمعی اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔