گرین بیلٹس کے منصوبوں پر توجہ دی جائے ،کمشنر سرگودھا

گرین بیلٹس کے منصوبوں پر توجہ دی جائے ،کمشنر سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرصدارت ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں شہری سہولیات اور ترقیاتی امور سے متعلق مختلف اہم شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پی ایچ اے ، واسا، بیوٹیفکیشن، پارکس، گرین بیلٹس، واسا کے پی ڈی پی پراجیکٹ اور سیوریج سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ایم ڈی ھارٹی کلچر ایجنسی چودھری محمد ارشد اور ایم ڈی واسا ابو بکر عمران نے جاری منصوبوں کی پیشرفت، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے بیوٹیفکیشن اور گرین بیلٹس کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ پارکس کی بحالی اور عوام کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں