25 مسروقہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اینٹی وہیکل لیفٹنگ ٹیم کی رواں ماہ اپریل 2026 کی کاروائی، 25 مسروقہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں ۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت اور ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ کی سربراہی میں AVLS ٹیم کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں ۔رواں ماہ انچارج AVLS ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف محمود نے لاکھوں روپے مالیت کے 25 موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن عمران عباس چدھڑ نے برآمدہ موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کیے مالکان نے مسروقہ موٹر سائیکل ملنے پر سرگودھا پولیس کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔