نوسرباز نے شہری کو چکمہ دے کر اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

نوسرباز نے شہری کو چکمہ دے کر  اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز نے شہری کو چکمہ دے کر اس کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ نواحی محلہ لکانوالہ کا رہائشی محمد بلال مقامی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے گیا۔

جہاں موجود دو اشخاص نے اسے اپنے چنگل میں پھنسا کا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کر لیا اور اکانٹ سے تین لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر رفوچکر ہو گئے ،ا طلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں