وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر خطرناک حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔