ریسکیو 1122میانوالی کے زیر اہتمام بھی عالمی فائر فائٹرز ڈے منایا گیا

ریسکیو 1122میانوالی کے زیر اہتمام بھی عالمی فائر فائٹرز ڈے منایا گیا

میانوالی (نامہ نگار)دنیا بھر کی طرح ریسکیو 1122میانوالی کے زیر اہتمام بھی عالمی فائر فائٹرز ڈے منایا گیا۔

 اس دن کا مقصد آگ سے متعلق ہنگامی صورتحال میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والے بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے ۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نوید اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی علاوہ ازیں ریسکیو 1122 میانوالی کے افسران اور فائیر فائٹرز بھی شریک ہوئے ۔تقریب کے دوران شرکاء کی جانب سے فائر فائٹرز کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں