گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں سیمینار کا انعقاد

 گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے  خواتین بھاگٹانوالہ میں سیمینار کا انعقاد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) محکمہ صحت و بہبودِ آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں قومی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نے طلبہ و طالبات میں بڑھتی ہوئی نوجوان آبادی (یوتھ بلج) کے حوالے سے آگاہی پیدا کی اور وزیراعلیٰ کے وژن کو اجاگر کیا جس کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی مثبت رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔تقریب کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر صائمہ مبشرہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو ہنر مند بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالی خودمختاری کے لیے جدید مہارتوں کا حصول ناگزیر ہے ۔ انہوں نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ خوداعتماد اور خود کفیل بن کر معاشرے کی فعال اور ذمہ دار شہری کا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں