آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 7 مئی کو ہو گی

 آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن کی  رنگا رنگ افتتاحی تقریب 7 مئی کو ہو گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھاکی میزبانی میں آل پاکستان یونیورسٹیز فٹ بال چیمپئن شپ 2025-26 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 7 مئی 2026 کو یونیورسٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔

جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز) ہوں گے ۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے اس سال کی چیمپئن شپ کی میزبانی یونیورسٹی آف سرگودھا کو سونپی ہے ۔ جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز بھی 7 مئی سے ہوگا۔چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 20 سے زائد جامعات کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جبکہ مقابلوں کے شفاف اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کی ٹیچنگ فیکلٹیز کے مابین رسہ کشی کے دوستانہ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو تقریب کا خاصا ہوں گے ۔مزید برآں، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 11 مئی 2026 کو ملٹی پرپز ہال میں منعقد ہوگی، جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں