منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران4 افراد گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران4 اور سماج دشمن عناصر قانون کی گرفت میں آ گئے۔
خوشاب پولیس نے تین افراد کو شراب لے کر جاتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑ کر ان سے 59لٹر دیسی شراب بر آمد کی جبکہ نور پور پولیس نے دوران گشت ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر کے اس سے ایک تیس بور پسٹل اور دو گولیاں بر آمد کیں ،چاروں ملزمان کیخلاف امتناع منشیات ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔