امجد علی خان پی ٹی آئی پنجاب لیڈنگ کمیٹی کے کنونیر منتخب

 امجد علی خان پی ٹی آئی پنجاب  لیڈنگ کمیٹی کے کنونیر منتخب

میانوالی (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے میانوالی ضلع سے سابق ممبر قومی اسمبلی اور سابق ضلعی صدر امجد علی خان پی ٹی آئی پنجاب لیڈنگ کمیٹی کے کنونیر منتخب ہو گئے علاوہ ازیں نعیم پنجوتھہ ، شوکت بسرا ، علی اعجاز بٹر اور مہر عبد الستار ممبران نامزد کیئے گئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سینڑل سیکرٹیریئیٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اس دوران صوبے میں تمام امور تنظیم سازی ، علاقائی تنظیموں کے الیکشن کی مانیٹرنگ ، چاروں ریجنز کے صدور و جنرل سیکرٹریز میں رابطہ ، ان ریجنز کی کارکردگی ، اسیران کی فلاح و بہبود ، باہمی رابطہ ، علاقائی بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ذمہ داری دی ان حضرات پر رکھی گئی ہے ان عہدیداران نے بھی اپنے فرائض تندہی سے سرانجام دینے کا عہد کیا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں