مخالف ٹیم کے کھلاڑی اور اسکے بھائی کو زخمی کردیا گیا

 مخالف ٹیم کے کھلاڑی اور اسکے بھائی کو زخمی کردیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی کا بدلہ چکانے کیلئے مخالف ٹیم کے کھلاڑی اور اسکے بھائی کو مضروب کردیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ موضع برج غلام رسول میں عثمان اور یاسر کی والی بال میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی جس کا بدلہ چکانے کیلئے عثمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ درانتی اور ڈنڈوں سے حملہ کر کے یاسر اور اسکے بھائی اسامہ کو لہولہان کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں