ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل لیبارٹری پروفیشنلز ویک منایا گیا

ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ  سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل  لیبارٹری پروفیشنلز ویک منایا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام میڈیکل لیبارٹری پروفیشنلز ویک منایا گیا اور اس سلسلہ میں آگاہی واک، سیمینار کے انعقاد سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

 جن کا مقصد صحت کے شعبے میں لیبارٹری ماہرین کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ان تقریبات میں میڈیکل لیبارٹری سائنسز کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر محمد ریاض نے کہا کہ درست تشخیص اور مؤثر علاج میں لیبارٹری ماہرین کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے لیبارٹری تشخیص کو جدید نظامِ صحت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اس شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے لیبارٹری ٹیکنالوجی کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی اور پیشہ ورانہ ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکا نے لیبارٹری پروفیشنلز کی خدمات کے اعتراف کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں