عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے 1 اکتوبر کو ہو گی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام لکڑ منڈی دفتر میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں علمائے کرام انجمن تاجران، وکلاء برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی نے سالانہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے 1 اکتوبر کو انعقاد کا اعلان کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کی تاریخ کا سب سے بڑا دینی اجتماع مرکزی عید گاہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہوا کرتی ہے ، جس میں گزشتہ سال ڈیڑھ لاکھ کا مجمع تھا، اس بار انشاء اﷲ دو لاکھ سے زائد ہو گا۔ جس طرح پیر حضرت مہر علی شاہؒ نے فرمایا کہ جو ختم نبوت کے محاذ کا پہرہ دیتا ہے۔ ، اس کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، اس کے کندھوں پر سوہنے مصطفیٰ کا ہاتھ ہوتا ہے ، ہماری اکابرین نے اس محاذ پر قربانیاں دی، آج ہم بھی حضرت بخاری اور حضرت مولانا اکرم طوفانی کے اس مشن کو جاری رکھیں گے