حویلی میں داخل ہو کرزبردستی قبضہ کی کوشش

حویلی میں داخل ہو کرزبردستی  قبضہ کی کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے جگت پورہ میں زمین اور مکان کے تنازعہ پر محمد انور وغیرہ نے درجن سے زائد افراد نے مسلح ہو کر محمد عظیم کی حویلی میں داخل ہو کر مبینہ طور پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تمام فیملی کے افراد کو جگا کر یرغمال بنا لیا۔۔۔

اور ملزمان نے مذکورہ شخص کی والدہ ارشاد بی بی ، بیٹیوں سونیا، بختاور، نور بی بی ،نمرہ اور بیوی شمیم کو زدوکوب کیا۔، اس دوران اہل محلہ کی جانب سے پولیس ایمرجنسی پر کال کئے جانے پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ، پولیس نے 9نامزد اور 8نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں