جمخانہ کلب جوہر آباد کی تین نسشتوں پر شجاع الرحمٰن گروپ کامیاب

جمخانہ کلب جوہر آباد کی تین نسشتوں پر شجاع الرحمٰن گروپ کامیاب

شجاع الرحمٰن نے 218،طاہر الحسنین نے 92اور سخاوت علی نے 134ووٹ لئے میرا ہر قدم کلب کا وقار بلند کرنے کیلئے ہی اٹھے گا ، چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو کی

 خوشاب(نمائندہ دُنیا)جمخانہ کلب جوہر آباد کی گورننگ باڈی کی تین نسشتوں کیلئے ہونیوالی انتخابی معرکہ آرائی میں گروپ نے اپنی برتری ثابت کر دی ، اس گروپ سے وابستہ چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو سمیت تینوں امیدوار وضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہو گئے انتخابات ریٹرننگ آفیسر اے ڈی سی جی غزالہ کنول اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اے سی خوشاب چوہدری ضیاء الرحمٰن کی نگرانی میں ہوئے ، پولنگ کے دوران کلب کی دو خواتین سمیت299ممبران نے حق رائے دہی استعمال کیا ،ہم خیال گروپ کے چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے 218،طاہر الحسنین جوئیہ نے a92اور رانا سخاوت علی نے 134ووٹ کے کر اپنے گروپ کی برتری ثابت کی انکے مد مقابل ٓزاد امیدوار حسن بلال کو 115,، یونائیٹڈ گروپ کے حبیب الرحمٰن کو60،منیر احمد کو129،اور حبیب سلطان کو صرف17ووٹ ملے جمخانہ کے انتخابات میں قومی اسمبلی رکن ملک شاکر بشیر اعوان مسلم لیگ( ن) کے ضلعی صدر سینٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک امیر حیدر ،خوشاب شہری اتحاد کے راہنما چوہدری عبدالمنان چوہدری عبدالحنان سمیت دیگر شخصیات نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ ممبران کلب کا اعتماد ہی ہمارے گروپ کی اصل قوت ہے۔ انشاء اﷲ ممبران کلب کی محبتوں کا قرض ان کی بے لوث خدمت کے ذریعے چکاوں گا ، جمخانہ کلب کی گورننگ باڈی کا حصہ بننا میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے انشاء اﷲ میرا ہر قدم کلب کا وقار بلند کرنے کیلئے ہی اٹھے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں