ڈاکو تاجر کے گودام سے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

 ڈاکو تاجر کے گودام سے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ڈاکو تاجر کے گودام سے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع

بھیرہ(نامہ نگار) تین نامعلوم مسلح ڈاکو دن دہاڑے مقامی تاجر کے گودام سے تقریباً 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مین روڈ پر واقع پنجاب پروونشل کوآپریٹو بینک کے قریب گھی سمیت مختلف کمپنیوں کے مقامی ڈسٹری بیوٹر سیٹھ فضل احمد کے گودام میں تین نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے ۔ ڈاکوؤں نے وہاں موجود سیٹھ محمد زبیر پر پسٹل تان کر تقریباً 20 لاکھ روپیہ لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسر رانا شاہد سلطان اور ایس ایچ او راجہ ریحان حفیظ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کی فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں میں سے ایک نے ماسک پہن رکھا تھا جبکہ دو بغیر ماسک کے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں